2 اپریل 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے کسٹم کے شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ايراني برس ميں ايران کي نان پيٹروليئم بر آمدات غير معمولي طور پر بڑھ کر چواليس ارب ڈالر ہو گئ ہیں۔

ابنا: عبس معمار نژاد نے بتايا ہے کہ گزشتہ برس  ايران نے چواليس ارب ڈالر کي نان پيٹروليم اشياء بر آمد کي ہيں  جو اس سے پہلے کے سال کے مقابلے ميں انتيس فيصد زيادہ ہے - انہوں نے بتايا کہ گزشتہ برس ايران کي در آمدات ميں پہلے کے مقابلے ميں چار اعشايہ ايک فيصد کي کمي ہوئي ہے۔ عبس معمار نژاد نے ايران کے خلاف عالمي سامراج کي پابنديوں کے غير موثر ہونے کي علامتوں پر زور ديتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے دنيا کے ايک سو ساٹھ ممالک کو نان پيٹروليئم اشياء بر آمد کي ہيں جبکہ دنيا کے ايک سو ترپن ملکوں سے مختلف اشياء درآمد کي ہيں جو دنيا کے اکثر ممالک سے اسلامي جمہوريہ ايران کي تجارت کے جاري رہنے  کي علامت ہے....../169